معروف پاکستانی اداکار عمران عباس(Imran Abbas) نے بھارت میں کام کے دوران اردو زبان کے مختلف لہجوں کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران عباس نے بتایا کہ بھارت میں اردو کے تلفظ میں فرق کے باعث مجھے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اداکار اردو کے حرف ’خ‘ کو مختلف انداز میں ادا کرتے ہیں، وہ لفظ ’کے‘ کی جگہ ’کی‘ بولتے ہیں، جو ہندی کے اثر کی وجہ سے ہے، جب میں نے جانثار میں بپاشا باسو کے ساتھ کام کیا تو مجھ سے کہا گیا کہ میں کے کے بجائے کی بولوں، لیکن میں نے اپنا اصل تلفظ برقرار رکھا، جس پر بحث بھی ہوئی۔
عمران عباس نے بتایا کہ فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کے دوران بھی مجھے اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا رہا، جہاں انوشکا شرما کے ساتھ کام کرتے ہوئے بعض الفاظ کے تلفظ میں اختلاف سامنے آیا۔
مزیدپڑھیں:بابر اعظم اور خرم شہزاد دورۂ بنگلا دیش کیلئے ڈھاکا روانہ
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ لفظ بیوقوف کو میں بیوقوف ادا کرتا تھا جبکہ بھارتی فنکار اسے بیوخوف کہتے تھے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ یہ معمولی فرق دراصل مختلف خطوں کی لسانی تنوع کی عکاسی کرتا ہے اور اسے سراہا جانا چاہیے۔









