اسلام آباد،ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا9(mohammad ali randhawa) کے مطابق پاسپورٹ ہیڈکوارٹر نے فنی خرابی کا مسئلہ حل کردیا اور چار روزبعد دنیا بھرمیں پاسپورٹ اجرا کا آپریشن بحال ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فنی خرابی کے باعث سعودی عرب، یورپ اور یو اے ای میں پاسپورٹ آپریشن معطل تھا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروس بحال کردی گئی۔
ابوظبی میں پاکستان سفارتخانے اورپاکستان قونصل خانہ دبئی میں پاسپورٹ سروس شروع کردی گئی ہے۔
مزید پرھیں:اہل پشاور کیلیے خوشخبری، پی ایس ایل فاتح ٹیم سے ملنے کا سنہری موقع
اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھی پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔









