بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیویارک جج نے جیفری ایپسٹین کا مبینہ خودکشی نوٹ جاری کردیا

نیویارک جج نے جیفری ایپسٹین(Jeffrey Epstein) کا مبینہ خودکشی نوٹ جاری کردیا۔ مبینہ ہاتھ سے لکھی تحریر منظرعام پر ، الوداع کا وقت خود چننے کا ذکر ، جج نے اصلیت کی تصدیق نہیں کی۔

سابق سیل میٹ نے نوٹ کتاب میں ملنے کا دعویٰ کیا،ایپسٹین 2019 میں جیل میں مردہ پایا گیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایک وفاقی جج نے بدنام سرمایہ کار اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے منسوب مبینہ خودکشی نوٹ جاری کردیا ہے،

مزیدپڑھیں:بھارت: بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچیوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی

جس میں لکھا گیا ہے کہ اپنے الوداع کہنے کا وقت خود منتخب کرنا ایک خاص بات ہے۔ یہ نوٹ مبینہ طور پر اس کے سابق سیل میٹ نکولس ٹارٹاگلیونے کے ذریعے سامنے آیا، جو ایک سابق پولیس افسر اور سزا یافتہ قاتل ہے۔