بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معرکہ حق کے موقع پر اسلام آباد میں ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری، متعدد شاہراہیں بند رہیں گی

معرکہ حق کے سلسلے میں 10 مئی 2026 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خصوصی ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی محدود رہے گی جبکہ متعدد راستے عارضی طور پر بند کیے جائیں گے۔

جاری کردہ پلان کے مطابق سری نگر ہائی وے کو کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔ اسی طرح اسلام آباد ایکسپریس وے پر فیض آباد سے خیابان چوک تک فیصل ایونیو بھی آمد و رفت کے لیے بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے یا اسلام آباد چوک سے بھارہ کہو اور مری جانے والے شہری 9th ایونیو اور کرنل شیر خان روڈ (IJP روڈ) کے ذریعے مری روڈ استعمال کریں۔

مری اور بھارہ کہو سے موٹروے جانے والی ٹریفک کو مری روڈ، فیض آباد، آئی جے پی روڈ اور 9th ایونیو کے راستے سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ریڈ زون یا ملحقہ سیکٹرز جانے والے شہری پشاور موڑ سے 9th ایونیو کے ذریعے جناح ایونیو یا مارگلہ روڈ استعمال کریں گے، جبکہ ریڈ زون سے راولپنڈی یا موٹروے جانے والوں کو بھی انہی متبادل راستوں پر سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایکسپریس وے سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کا رخ کرنے والے شہری فیض آباد سے آئی جے پی روڈ اور 9th ایونیو استعمال کریں گے، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو فقیر ایپی روڈ اور 9th ایونیو اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:​صدر زرداری کی روس کی قیادت کو یومِ فتح پر مبارکباد

ٹریفک پلان کے تحت اسکیم تھری اور عمار چوک سے آنے والی گاڑیاں راول روڈ، چاندنی چوک، مری روڈ اور کلب روڈ کے ذریعے ریڈ زون، مری یا بھارہ کہو جا سکیں گی۔

اسی طرح مری یا بھارہ کہو سے کورال چوک یا روات ٹی کراس جانے والوں کے لیے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ متبادل راستے مقرر کیے گئے ہیں۔

پشاور موڑ سے کورال اور روات ٹی کراس کی طرف جانے والی ٹریفک کو 9th ایونیو، اسٹیڈیم روڈ اور راول روڈ استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک تمام ایل ٹی وی گاڑیوں کو روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب موڑ دیا جائے گا، جبکہ 10 مئی کی صبح 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے اسلام آباد میں داخلے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری کردہ ٹریفک پلان پر عمل کرتے ہوئے متبادل راستے اختیار کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔