بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثناء کپتان برقرار

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم (Pakistan Women’s Cricket Team) کے زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جبکہ فاطمہ ثناء کو ایک بار پھر ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔

پاکستان اور زمبابوے ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز 12 سے 15 مئی تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تمام میچز شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں عنبر کائنات واحد نئی اور ان کیپڈ کھلاڑی ہیں، جنہیں حالیہ شاندار کارکردگی کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

میرپور ٹیسٹ: کپتان نجم الحسن کی سنچری، پہلا روز بنگلادیش کے ناممزید پڑھیں؛

عنبر کائنات نے نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کے بعد سلیکٹرز نے انہیں قومی اسکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ قومی ویمنز ٹیم ہوم گراؤنڈ پر زمبابوے کے خلاف بہترین کھیل پیش کرے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔