اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلئے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضع احکامات کی خلاف ورزی ہے، وکلاء کو توہین عدالت کی کارروائی کے لئے کہہ دیا ہے، اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضع احکامات کی خلاف ورزی ہے، وکلاء کو توہین عدالت کی کاروائ کے لئے کہ دیا ہے، اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2022









