لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما اور چودھری پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے کہاہے کہ پارٹی کے سربراہ اور ان کے ماموں چودھری شجاعت حسین نے میرے والدپرویزالٰہی کے حق میں ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ وزارت اعلیٰ کے لئے عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی کے اینکر حامدمیر کے دعویٰ کے مطابق مونس الٰہی نے انہیں خودفون پر بتایا کہ وہ چودھری شجاعت حسین کے مبینہ خط کی تردید کے لئے ان کی ویڈیوریکارڈ کرنے گئے تھے لیکن انہوں نے انکارکردیا۔حامد میر کے مطابق مونس الٰہی نے کہاکہ چودھر ی شجاعت حسین نے کہاہے کہ وہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے۔ حامد میر کے مطابق مونس الٰہی نے کہاکہ میں بھی ہار گیا ،عمران خان بھی ہار گئے ،زرداری جیت گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات آصف زردار ی رات پانچ گھنٹے تک چودھری شجاعت کے گھر پر رہے اور اسی دوران انہوں نے چودھری شجاعت سے اس خط پر دستخط لئے اور اس موقع پر زدار ی نے چودھری شجاعت حسین کوپیشکش کی تھی کہ اگر وہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہ کریں تو ان کے بیٹے سالک حسین کو ڈپٹی وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے اور پھروزیراعظم تک بنانے کی پیشکش کردی تھی۔
شجاعت کاپرویزالٰہی کے حق میں ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے سے انکار،میں اور عمران ہارے،زرداری جیت گیا،مونس الٰہی








