لاہور ہائی کورٹ(Lahore High Court) کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بطور ضمانت جمع کرائے گئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی درخواست منظور کر لی۔
مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز میں کشیدگی: عرب ممالک کا سامان گوادر پورٹ پہنچنا شروع
واضح رہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی 7 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے۔
نیب کے شوگر مل کیس ختم کرنے پر زرِ ضمانت کی واپسی کی استدعا کی گئی تھی۔









