بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا آئندہ بجٹ پر نواز شریف کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف اور اقتصادی ٹیم جمعرات کو جاتی امرا میں نواز شریف (mina nawaz shrif)سے ملاقات کر کے بریفنگ دے گی اور رہنمائی بھی لے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی باگ ڈور دوبارہ سے میاں محمد نواز شریف نے سنبھال لی ہے۔حکومت نے صدر آصف علی زرداری کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:جنگ کے دوران یو اے ای نے بھی ایران پرخفیہ حملے کئے، وال سٹریٹ جرنل

میڈیا کو ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزیر خزانہ اور اقتصادی ٹیم کے ہمراہ جمعرات کو جاتی امرا میں میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔