صدر ڈونلڈ ٹرمپ(president donald trump) کے دورۂ چین میں امریکی وفد کے ارکان ذاتی ڈیوائسز ساتھ نہیں لے کر گئے۔
امریکی صدر کے ساتھ چین جانے والے اعلیٰ ترین امریکی وفد کے اراکین بھی سائبر سیکیورٹی پروٹوکرلز سے خوف کا شکار نظر آئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے اراکین تو اپنے فون اور لیپ ٹاپ ساتھ لے کر ہی نہیں گئے۔ امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ کہیں کوئی چینی سیکیورٹی سسٹم ان کے ذاتی لیپ ٹاپ اور فون کی جاسوسی نہ کرلے۔
امریکی حکام محدود فیچرز والے فون استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے، مگر ان فونز کو چارج کرتے ہوئے بھی گھبرا رہے ہیں کہ ان میں بھی کوئی ہیکنگ، ڈیٹا چوری یا خفیہ سافٹ ویئر ہی انسٹال نہ ہوجائے۔
مزید پڑھیں:بیرونی ادائیگیاں، ڈپازٹس رول اوور، زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر اضافہ
کھربوں ڈالر کی امریکی کمپنیوں ایپل، بوئنگ اور بلیک راک کے نمائندوں نے بھی چین میں سخت حفاظتی پروٹوکولز اپنالیے۔









