اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا،چودھری شجاعت حسین چودھری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں، انہوں نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ > ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے جس پر چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان، اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ سابق صدر زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کے علاوہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی۔ قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔ چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار ۔۔۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 22, 2022









