بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جاویدلطیف نے علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات کی تصدیق کردی

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان سے پاکستان میں بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

نجی ٹی وی” اے آر وائے نیوز “سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ سابق سینئر وزیر پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی ،جہانگیر ترین اور علیم خان سے پاکستان میں بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ یاد رہے کہ عبدلعلیم خان طویل گوشہ نشینی کے بعد اچانک اس وقت منظر عام پر آئے جب اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری کر رہی تھی۔

علیم خان نے پی ٹی آئی کے ناراض ترین گروپ کو جوائن کیا اور جہانگیر ترین کے گھر پر ہونے والے اجلاس میں بھی شامل ہوئے جس کی جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی تھی۔اس کے اگلے روز علیم خان اسلام آباد پہنچے جہاں یہ خیال کیا جا ر ہا تھا کہ علیم خان وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

لیکن علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہو گئے ۔ جس کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ علیم خان نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہے جو 3گھنٹے تک جاری رہی جس کی تردید علیم خان کے ترجمان نے کی تھی ۔ لیکن اب لیگی رہنما نے خود تصدیق کی ہے کہ علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی اور پاکستان میں بھی ملاقاتیں ہوئیں