بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی تحویل سے ایرانی شہریوں کی پاکستان کے ذریعے واپسی، نائب وزیراعظم

اسلام آباد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار(ishaq Dar) کا کہنا ہے کہ امریکی تحویل میں لے گئے 31 افراد کی پاکستان کے ذریعے واپسی ہو گئی ہے۔ ان میں 11 پاکستانی اور 20 ایرانی شہری شامل ہیں۔

ایکس پیغام میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا تمام پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی سنگاپور کے تعاون سے خیریت سے وطن روانگی ہو سکی۔ سنگاپورسے بینکاک پہنچنے کے بعد خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ ہوئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی شہریوں کو بھی پاکستان کے ذریعے وطن واپسی کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس پر سنگاپور حکومت اور وزیرخارجہ کے شکر گزار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی وزیرخارجہ عراقچی کا پاکستان پر اعتماد قابلِ قدر ہے۔ تھائی لینڈ حکومت نےبینکاک ٹرانزٹ میں سہولت فراہم کی ۔ وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ اور پاکستانی مشنز کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران کیساتھ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھا، پاکستان کی خاطر فیصلہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی تحویل میں جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی کے لیے سنگاپور سے تعاون کی درخواست کی تھی۔