بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ تعزیت

لاہور، ملک ندیم کامران(nadeem kamran) طویل علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج رہے۔ان کی نماز جنازہ آبائی شہر ساہیوال میں ادا کی جائیگی ،ملک ندیم کامران پارلیمانی سیکرٹری جنگلات ملک قاسم ندیم کے والد تھے۔

وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے مرحوم ملک ندیم کامران کے اہلخانہ اور دیگر سوگواران سے اظہارہمدردی و تعزیت کیا۔

مزید پڑھیں:سینٹرل کنٹریکٹ، کئی کرکٹرز کی چھٹی، ڈومیسٹک پرفارمرز کی انٹری متوقع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک ندیم کامران کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک ندیم کامران کارکن دوست عوامی رہنما تھے ،مرحوم کی مسلم لیگ ن کیلئے پارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔