بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری پرویز الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی کی اپنی نشست سے محروم ہوسکتے ہیں

اسلام آباد(محمد اکرم عابد)سپریم کورٹ کے پارٹی سربراہ کی ہدایت کے برخلاف ووٹ دینے والے ارکان اسمبلی کے ممکنہ طور پر فوری نااہل ہونے کے فیصلے کی روشنی میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی بھی ق لیگ کے 9دیگر ارکان کے ساتھ اپنی نشست کھو سکتے ہیں ۔ملکی سیاسی تاریخ میں شاید یہ پہلا واقعہ ہے کہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے کی حیثیت کو ہی ختم کردیا گیا تاہم اگر دیگر قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار نہ دیا تو پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ تو کیا ملنا تھی وہ سپیکر شپ بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔