بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فال2026، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے جی آر ای، ایچ اے ٹی ٹیسٹ لازمی قرار

اسلام آباد، فال 2026 سے ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے جی آر ای، ایچ اے ٹی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے گریجویٹ داخلوں(graduation admissions) کیلئے نیا یکساں ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا۔

چیئرمین ایچ ای سی نیاز احمد اختر کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلوں کی پالیسی میرٹ بیسڈ کر دی، ایچ ای سی نے ہائر ایجوکیشن کیلئے نئی داخلہ پالیسی متعارف کروادی۔

سرکاری اور نجی جامعات میں داخلے صرف جی آر ای، ایچ اے ٹی اسکور پر ہوں گے، فال2026 سے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مرکزی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے تحت جی آر ای/ ایچ اے ٹی اور متعلقہ مضامین کے ٹیسٹ لازمی دینا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:امریکا نے ایرانی تجاویز پر کوئی ٹھوس رعایت نہیں دی: فارس نیوز ایجنسی

چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیم میں شفافیت اور میرٹ کیلئے یہ فیصلہ لیا ہے، قومی سطح پر یکساں اسسمنٹ فریم ورک نافذ العمل ہوگا، گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے معیار سخت بنا دیا گیا ہے۔