لاہور پولیس نے لطیف کھوسہ کے بیٹے(son of latif khosa) کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 2موٹر سائیکل سوار افراد نے گھر پر فائرنگ کی، ملزمان نے گھر میں گھسنے کی کوشش بھی کی۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 35 سے زائد خوارج ہلاک، 3اہم کمانڈر گرفتار
مدعی مقدمہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2ملزمان نے فائرنگ کی اور دھمکیاں دیں، میری فیملی خود کو بچانے کیلئے گھر کی چھت پرچلی گئی۔ سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، تحفظ فراہم کیا جائے۔









