کراچی (نیوز ڈیسک )ڈاکٹرعاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے سےمتعلق کیس میں اہم گواہ غائب ہو گیا۔
ہفتہ کو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔گواہ کے غائب ہونے پر دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا کہ ہر صورت گواہ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وضاحت کے لیے ڈی آئی جی کو فوری طلب کر لیا۔عدالت نے ڈی آئی جی کی پیشی اور اطمینان بخش جواب تک تفتیشی ایس پی الطاف حسین کو باہر جانے سے روک دیا۔رینجرز کے وکیل رانا خاد حسین نےعدالت کو بتایا کہ کیس میں اہم گواہ رکشہ والا غائب ہے۔ عدالت نے پولیس کو ہر گواہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔تفتیشی افسر ایس پی الطاف حسین نے کہا کہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگر گواہ نہیں مل سکتا۔ مجھے گواہ تلاش کرنےکے لیے مہلت دی جائے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں نیا موڑ آ گیا
