بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کی سخت دھمکی

ڈونلڈ ٹرم(Donald Trump) پ نے ایران کو ایک بار پھر سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو فوری طور پر معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اس کے پاس “کچھ بھی باقی نہیں بچے گا”۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اگر صورتحال نہ بدلی تو ایران پر پہلے سے زیادہ سخت حملے کیے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق بات چیت پاکستان کی ثالثی کے ذریعے جاری ہے اور دونوں فریقین نے حالیہ تجاویز پر اپنے اپنے ردعمل بھی دیے ہیں، تاہم بنیادی اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

مزید پڑھیں؛پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کی حکومت پر تنقید

ذرائع کے مطابق امریکا میں قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام کا ایک اہم اجلاس بھی متوقع ہے، جس میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے خطے میں ممکنہ کارروائیوں کی تیاریوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

اسی دوران خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جہاں بعض ڈرون حملوں اور سیکیورٹی واقعات کے بعد متعدد ممالک نے اپنی فضائی نگرانی اور دفاعی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔