بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے دورے کے دوران وہ صوبائی سیاسی و انتظامی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی اقدامات اور صوبائی سطح پر جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت بھی متوقع ہے، جبکہ بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے آئندہ لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔