بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خودکار گاڑیوں کے مستقبل پر پاکستانی کمپنی کا بڑا داؤ، عالمی ماہر شامل ہوگیا

معروف اے آئی محقق Jason Corso نے پاکستانی کاروباری شخصیت کی قائم کردہ اسٹارٹ اپ Outonomous میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے، جسے فزیکل اے آئی اور خودکار نقل و حرکت کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پروفیسر جیسن کورسو Toyota Motor Corporation میں اے آئی اور روبوٹکس کے پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ Voxel51 کے شریک بانی اور چیف سائنٹسٹ بھی ہیں۔ ان کی کمپنی گوگل، مائیکروسافٹ، پورشے، والمارٹ اور ہنڈائی جیسی عالمی کمپنیوں کو ویژول اے آئی ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے بانی کے مطابق جیسن کورسو صرف ایک عالمی ماہر نہیں بلکہ ان کے سابق استاد بھی رہے ہیں، جنہوں نے دو دہائیاں قبل انہیں ویژول اے آئی کی تعلیم دی تھی۔ اب یہی تعلق ایک عالمی ٹیکنالوجی شراکت داری میں تبدیل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی 1.93روپے فی یونٹ سستی کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ
آؤٹونومس ایسی خودکار ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے جو دنیا بھر میں موجود عام گاڑیوں کو اسمارٹ اور خودکار نظام سے جوڑ سکے۔ کمپنی مستقبل میں صحت، رسائی اور انسانی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی اے آئی کے استعمال پر توجہ دے رہی ہے۔