بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی اے نے رات گئے موبائل سمز کی فروخت پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد، پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیرقانونی موبائل سمز(illegal mobile sims) کی فروخت کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کرتے ہوئے رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک موبائل سمز کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

پی ٹی اے کی جانب سے تمام موبائل کمپنیوں، فرنچائزز اور ریٹیلرز کو ہدایات پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق رات گئے سمز فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف مجاز مراکز سے مقررہ اوقات میں موبائل سمز خریدیں اور بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر کسی بھی موبائل سم کی ایکٹیویشن نہ کی جائے۔

N – 5 کی بحالی، ایشیئن ڈیولیمنٹ بینک کیساتھ 32 کروڑ ڈالر قرض کامعاہدہ

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز سے متعلق شکایات کیلئے شہریوں کو ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔