بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل

آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ(Budget) کی تیاری سے متعلق اہم شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق معاشی پالیسی سازی اور بجٹ سازی کے مختلف مراحل جون کے آغاز میں مکمل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 5 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے حکومتی اخراجات، ترقیاتی منصوبے اور آمدن کے اہداف طے کیے جائیں گے۔

بجٹ پیش کرنے سے قبل رواں مالی سال کی اقتصادی صورتحال پر مبنی اقتصادی سروے رپورٹ 4 جون کو جاری کی جائے گی۔ اس رپورٹ میں معیشت کی مجموعی کارکردگی، شرح نمو، مہنگائی، زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار شامل ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:مودی کے کھوکھلے دعوؤں پر کھڑی معیشت کی حقیقت عیاں،بھارتی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار

اسی سلسلے میں سالانہ کوآرڈینیشن پلان کمیٹی (APCC) کا اجلاس یکم جون کو منعقد ہوگا، جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں اور ترجیحات کو حتمی شکل دینے کے لیے سفارشات تیار کی جائیں گی۔