بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فخر زمان اور صائم ایوب آسٹریلیا سیریز سے باہر،پی سی بی نے تصدیق کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ون ڈے سیریز سے قبل فخر زمان اور صائم ایوب کی دستیابی سے متعلق تازہ صورتحال واضح کر دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں اوپنرز انجری کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور اس وقت میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ری ہیب کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی مکمل صحتیابی کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ وہ مستقبل کے مقابلوں میں مکمل فٹ ہو کر واپسی کر سکیں۔

بورڈ کی جانب سے دونوں کرکٹرز کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے، جبکہ اسکواڈ اور دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق تفصیلی اپ ڈیٹ جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:انمول عرف پنکی کیس، منشیات نیٹ ورک کے نئے پہلو سامنے آ گئے

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے راولپنڈی میں ہوگا، جس کے لیے ٹیم کی حتمی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔