اسلام آباد، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی شمالی وزیرِستان میں فتنہ الہندوستان(fitnat ul Hundostan) کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی۔
وزیرِ اعظم کی آپریشن میں بائیس خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف۔
معصوم شہریوں کو انسانی ڈھالوں کے طور پر استعمال کرتے ہوئے فرار کی کوشش کرنے کے ناپاک فعل میں ملوث دھشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر سے ثابت کر دیا کہ انکا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیں:
ملک کو دھشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔









