حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے بیرون ملک اربوں کی جائیداد بنا رکھی ہے، فضل الرحمان، زرداری، شہبازشریف سب ایک کام پر لگے ہوئے ہیں، اپوزیشن انتشار پھیلانا چاہتی ہے،ماضی کے حکمرانوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی،سیاسی بےروزگاروں نےتماشالگارکھاہے،یہ وہ مافیاہےجس نےہرادارےکوکھوکھلاکیا۔ہفتہ کو یہاں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل حافظ آباد کا دورہ کریں گے،وزیر آباد میں کل سب سے بڑا جلسہ کل ہونے جارہا ہے، حافظ آباد میں 10ارب کی لاگت سے اسپتال بنایا جارہا ہے، حافظ آباد میں یونیورسٹی اور اسپتال بنائے جارہے ہیں، یہاںترقیاتی کام جاری ہے ۔فرخ حبیب نے کہا کہ فضل الرحمان نے کل کہا تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مو گیٹ اسکینڈل میں آصف زرداری نے کس ملک سے مدد مانگی سب جانتے ہیں،اپوزیشن والوں نے اقتدار میں آکر محلات بنائے،عمران خان نے اقتدار میں آکر فیکٹریاں نہیں بنائیں۔
سیاسی بےروزگاروں نےتماشالگارکھاہے،،فرخ حبیب
