بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف(prime minister) نے کہا ہے کہ پاکستان چین کو تسلیم کرنے والاپہلا مسلم ملک تھا۔گزشتہ 75 برسوں کے دوران چینی قیادت اور عوام پاکستان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔

شہباز شریف نے پاکستان چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ایسے مثالی تعلقات استوار کیے جو دنیا میں بے مثال ہیں۔ جبکہ 75 سال قبل دونوں ممالک کے بانیان نے سفارتی تعلقات کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران چینی قیادت اور عوام پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔ اور چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بے لوث اور غیر متزلزل حمایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین کی پاکستان کے لیے حمایت تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ اور آج دونوں ممالک اس عظیم تعلق کا جشن منا رہے ہیں جو صرف الفاظ یا تقاریر تک محدود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ٹھوس تعاون اور عظیم معاونت کی تاریخ رکھتا ہے۔ جبکہ بیجنگ ایئرپورٹ پر 60 سال قبل اترنے والی پہلی پرواز پاکستانی تھی۔

وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ “ون چائنا پالیسی” کی اصولی حمایت کی ہے۔ اور آئندہ بھی کسی خوف یا تردد کے بغیر متحد چین کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مقاصد اور سوچ کی بنیاد پر مزید قریب ہوئے ہیں۔ اور یہ تعاون نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے میں امن اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ وژن کے تحت سی پیک اس مضبوط دوستی کی نمایاں مثال ہے۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول مسترد، بحری خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں، امارات

2010 کے تباہ کن سیلاب میں چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی تھی اور پوری پاکستانی قوم نے چینی عوام کی سخاوت اور مہربانی کا مشاہدہ کیا۔