صدر مملکت آصف زرداری (president of pakistan)نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا 75 سال قبل شروع ہوا سفر ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں بدل چکا۔
پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات اور ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے، گوادر بندرگاہ کی تعمیر چین کا پاکستان کے لیے عظیم تحفہ ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سےخطاب
یہ بات انہوں نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی جس میں چین اور پاکستانی حکام نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 75 سال قبل شروع ہونے والا سفر ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں بدل چکا، پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا دفاع کیا، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کا حصول پاکستان اور چین کا مشترکہ خواب ہے پاکستان اور چین کے تعلقات کو عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے، ان تعلقات کو چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بلندیوں تک پہنچایا گیا، پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات اور ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر چین کا پاکستان کے لیے عظیم تحفہ ہے، گلوبل ڈولپمنٹ، سیکیورٹی اور گورننس پر چین کا کردار لائق تحسین ہے۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر لیا: الیکشن کمیشن
میں نے روں سال دو بارہ چین کا دورہ کیا، صوبائی قیادت اور کاروباری اداروں سے مفید بات چیت ہوئی، امن ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔









