ملتان نشتر اسپتال میں ایچ آئی وی کے مشتبہ مریض کی ہنگامی سرجری کردی گئی ، ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر راؤ امجد(doctor raio amjid) نے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
ملتان نشتر اسپتال کے شعبہ سرجری نے مریض کی حالت تشویشناک ہونے پر ایچ آئی وی رپورٹ سے قبل مریض کی سرجری کر دی ، ڈاکٹرزکے مطابق جنرل سرجری آپریشن تھیٹر میں مریض کی سرجری سب سے آخر میں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سرجری کے بعد موصول رپورٹ میں مریض میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی،شعبہ سرجری نے اگلے روز نشتر انتظامیہ کو معاملے سے آگاہ کردیا
مزید پڑھیں:مصنوعی ذہانت پر بڑھتی توجہ، میٹا کا 10 فیصد ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
نشتر انتظامیہ نے آپریشن تھیٹرز کی ڈس انفیکشن اور آلات کی سٹرلائزیشن شروع کردی ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد نے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔









