بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ، سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی جاں بحق

اسلام آباد میں پیش آنے والے ایک افسوس ناک ٹریفک حادثے میں سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ریان وزیر جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں ایک سوزوکی سوئفٹ کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

مزید پڑھیں؛شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کے دورۂ پاکستان پر ہنزہ میں جشن کا سماں

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی نمبر CB-214 ایاز خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کردیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔