بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میوزیم آف ہسٹری کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں “میوزیم آف ہسٹری” کا سنگ بنیاد رکھ دیا، جس کا مقصد شہر کی تاریخ، تہذیب اور سماجی ارتقا کو جدید انداز میں محفوظ اور پیش کرنا ہے۔

اس تقریب میں وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور فلم ساز و سماجی شخصیت شرمین عبید چنائے بھی شریک تھیں۔

مجوزہ میوزیم میں تحریکِ آزادی، قیامِ پاکستان، سندھ کی قدیم تہذیب اور کراچی کی ہجرت سے متعلق تاریخی پہلوؤں کو نمایاں طور پر پیش کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت نایاب آرکائیوز، زبانی تاریخوں اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کو ایک انٹرایکٹو انداز میں محفوظ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛پنجاب میں زرعی ٹیکس نوٹیفکیشنز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی چیلنج دائر

اس منصوبے میں سٹیزنز آرکائیو آف پاکستان اہم شراکت دار ہے، جو اب تک لاکھوں تاریخی ریکارڈز اور ہزاروں زبانی تاریخیں محفوظ کر چکی ہے۔

میوزیم میں کراچی کی تجارت، ثقافت، ہجرت اور سماجی تبدیلیوں کو جدید اور بصری انداز میں پیش کیا جائے گا، تاکہ عوام بالخصوص نوجوان نسل کو شہر کی تاریخ سے بہتر طور پر آگاہی حاصل ہو سکے۔

یہ منصوبہ تعلیمی، تحقیقی اور ثقافتی شعور کے فروغ کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر کام کرے گا، جہاں تاریخ ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوگی۔