لاہور (نیوز ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کو ن لیگ سے متعلق گارنٹی دینے کی رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق اپوزیشن کی عدم اعتماد اور پیشکش کے حوالے سے ق لیگ شش و پنج کا شار ہے اور آصف زرداری سے ن لیگ سے متعلق گارنٹی مانگ لی ہے ۔
آصف زرداری ق لیگ کو ن لیگ سے متعلق گارنٹی دینے کیلئے بھی تیار ہیں، طارق بشیر چیمہ ق لیگ کو حکومت سے الگ کرنے کیلئے سرگرم ہیں جبکہ مونس الہیٰ اور دیگر رہنما حکومت کے ساتھ رہنے کے حامی ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ق لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر آج دوپہر تین بجے طلب کر لیاہے جس میں عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔
ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے فیصلے کا اختیار پرویز الہیٰ کو دے رکھاہے ۔