مسعودخان(masood khan) نے پشاور سے اسکردو تک راستہ بغیر رکے کامیابی سے طے کرکے غیرمعمولی چیلنج مکمل کیا.
نوجوان ایتھلیٹ مسعود خان نے پشاور سےاسکردو تک تقریباً 800 کلومیٹر طویل نان اسٹاپ دوڑ مکمل کرکے ایک غیر معمولی عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
مسعود خان نے یہ دشوار سفر قراقرم ہائی وے کے مشکل اور پہاڑی راستوں، دریائے سندھ کے دلکش مناظر اور سخت موسمی حالات کے باوجود کامیابی سے مکمل کیا۔
ان کے مطابق انہوں نےیہ فاصلہ تقریباً 9 دن میں مکمل کیا، جس دوران مسلسل دوڑ کی وجہ سے جسمانی تھکن کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔
مسعود خان کاکہنا تھاکہ وہ اس سے قبل روس،جاپان اور چین سمیت مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کے لیے متعدد تمغے جیت چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں گندم خریداری بحران کی اندرونی کہانی؟ مافیاز سرگرم، بڑے انکشافات
،یہ کارنامہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے باعث فخر ہے،مسلسل دوڑ کے دوران قدم ڈگمگائے، لیکن پاکستان اور اپنی قوم کی خاطر میں نے ہمت نہیں ہاری۔









