بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی اے، سم ڈس اون کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دی گئی

پی ٹی اے(PTA) نے غیر قانونی سموں کے اجرا اور غیر مجاز رجسٹریشن کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سم ڈس اون (اپنے نام سے ہٹانے) کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دی ۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہریوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سم کے اجرا کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے دوران احتیاط سے کام لیں، کیونکہ اب نئی فعال ہونے والی کسی بھی سم کو ایک سال مکمل ہونے سے قبل اپنے نام سے ہٹایا نہیں جا سکے گا۔

صارفین کی پرائیویسی اور شناخت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر عوام الناس سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔

اس حوالے سے cnic.sims.pk ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کریں۔

مزید پرھیں:یوفون، ٹیلی نار انضمام، نئے برانڈ کے تحت متعارف کرانے کی تیاریاں

اگر کسی غیر مجاز یا مشکوک سم رجسٹریشن کا علم ہو تو فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر کو اس کی اطلاع دیں۔پی ٹی اے کی شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور اپن