بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ووٹرز کی عمر کی حد سے متعلق کوئی ترمیم زیرغور نہیں، راناثناءاللہ

مسلم لیگ نواز کے سیئنئر رہنما اورمشیر وزیراعظم راناثنااللہ (rana sana ullah)کا کہنا ہے کہ ووٹر کی عمر کی حد سے متعلق کوئی ترمیم زیرغور نہیں۔

فیصل آباد میں اسٹیڈیم کےافتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں راناثنااللہ نے کہا کہ نوجوانوں سے ووٹ کا حق نہیں چھینا جارہا، ووٹر کی عمرکی حد سے متعلق کوئی ترمیم زیرغور نہیں تاہم مختلف چیزیں زیر بحث ہیں۔

راناثنااللہ نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو اچھا ریلیف پیکج دینے جارہے ہیں، ریلیف پیکج کا اعلان وزیراعظم خودکریں گے، ایران امریکا کے درمیان صلح ہوگئی تو پیٹرول اور گیس سستی ہوگی۔ ملک سے مہنگائی اورغربت کا جلد خاتمہ ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں اپنا اتحاد واتفاق قائم رکھنا چاہیے، معرکہ حق میں کامیابی سے ہمارا سر فخر سے بلندہوا، خوشی ہےکہ مسلم امہ پاکستان پربھرپور اعتماد کررہی ہے، پوری دنیا آج پاکستان کی قیادت پر متفق ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت پوری دنیا کو امن دینے کے لئے کوشاں ہیں.

مزید پڑھیں:میاں نواز شریف کا کوئٹہ دہشگردی پر اظہار مذمت و افسوس، زخمیوں کیلئے دعا صحت

پوری دنیا کی نظریں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر ہیں۔ ان کامیابیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔