بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوات ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، وین اور بس میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک ہولناک ٹریفک حادثہ (Traffic accident) پیش آیا، جہاں مسافر وین سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 مسافر زخمی ہوئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ اسماعیلہ کے قریب پیش آیا۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں؛میاں نواز شریف کا کوئٹہ دہشگردی پر اظہار مذمت و افسوس، زخمیوں کیلئے دعا صحت

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔