فیلڈ مارشل عاصم منیر(field marshal) کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کے دوران عالمی امن اور علاقائی صورتحال پر گفتگو۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیراعظم کی ملاقات عوامی ہال میں پُروقار استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی، چین کے وزیراعظم نے گرمجوشی سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مصافحہ کیا۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چین کے وزیراعظم کے مابین تبادلہ خیال بھی ہوا۔
مزید پرھیں:9 ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32 ارب 19 کروڑ ڈالر ہوچکا: قائمہ کمیٹی خزانہ
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ دورہ چین پر موجود ہیں۔









