بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کیلئے 7 رکنی بورڈ کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف لاہور نے بلدیاتی الیکشن (local government election)کیلئے 7 رکنی بورڈ کا اعلان کر دیا ہے۔بورڈ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کا انتخاب کرے گا،

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن بورڈ کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، بورڈ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کا انتخاب کرے گا، بورڈ تنظیمی امور، مشاورت اورانتخابی حکمتِ عملی مرتب کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

مزید پڑھیں:بدلتے عالمی حالات کیباوجود پاکستان کیساتھ تعلقات ہماری ترجیح ہیں، چینی صدر

بورڈ جلد اپنے باقاعدہ اجلاسوں کا آغاز کریگا، بورڈ مختلف یونین کونسلز اور ٹاؤنز سے مشاورت کا عمل مکمل کریگا۔ صدرلاہور میاں اکرم عثمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میرٹ اور پارٹی ڈسپلن کو ترجیح دی جائیگی، کوشش ہوگی مضبوط اور متحرک ٹیم میدان میں اتاری جائے۔