ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جہاں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل عملے نے نماز عید ادا کی۔
جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں نماز عید کے دو بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے، ایک جامع مسجد میں جبکہ دوسرا امام بارگاہ میں ہوا۔ ان اجتماعات میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پاکستان تحریک انصاف Imran Khan عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کرسکے۔ وہ اور ان کی اہلیہ اپنے اپنے سیلز میں موجود رہے۔
مزیدپڑھیں:فخر عالم نے وسیم اکرم اور مصباح الحق کیساتھ مزدلفہ سے خوبصورت مناظر شیئر کردیے
انتظامیہ کے مطابق جیل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ تمام مذہبی سرگرمیاں پُرامن ماحول میں مکمل ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ عیدالفطر کے موقع پر بھی اسی نوعیت کی صورتحال رہی تھی، جب سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی نماز عید میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔









