بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حالیہ صورتحال میں اصل محاذ اب معاشی جنگ ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

مسعود پزشکیان (Masoud Pezhakian) نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اصل جنگ کا میدان معیشت بن چکا ہے اور ایران کو بیرونی دباؤ کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے اپنی اقتصادی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صدر پزشکیان نے تہران چیمبر آف کامرس کے اراکین سے ملاقات کے دوران نجی شعبے کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جتنا نجی شعبہ مضبوط، متحرک اور فعال ہوگا، اتنی ہی ایران کی معاشی بنیاد مستحکم ہوگی اور بیرونی خطرات کے مقابلے میں قومی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں؛ترک صدر اردوان کی نیتن یاہو پر کڑی تنقید، ’’ظالم‘‘ قرار دے دیا

صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل فوجی محاذ پر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کے بعد اب ان کی توجہ ایران کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے پر مرکوز ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالف قوتیں ایران کی معاشی مزاحمت کو کمزور کرنے اور عوام کے روزگار و معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم ایران اقتصادی استحکام اور قومی یکجہتی کے ذریعے ان چیلنجز کا مقابلہ کرے گا۔