کراچی (نیوز ڈیسک)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضٰی سید نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹ کی غیر ضروری بے یقینی کم ہوگی، بے یقینی کم ہونے سے روپےکی گراوٹ واپس ہوسکتی ہے۔
ایک بیان میں قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضٰی سید کا کہنا تھا کہ پاکستان مالی سال 2023 میں فنڈنگ ضرورت پوری کرےگا، مالی سال 2023 میں پاکستان کو 33.50 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔
قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ روپےکی گراوٹ گزشتہ ہفتے معمول سے زائد رہی، امید ہے آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹ کی غیر ضروری بے یقینی کم ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیاکی کئی ابھرتی معیشتوں کے مقابلے میں پاکستان کے حالات قدرے بہتر ہیں، پاکستان کا بیرونی قرض کئی ابھرتی معیشتوں کے مقابلےمیں کم ہے۔
مارکیٹ کی بے یقینی کم ہونے سے روپےکی گراوٹ واپس ہوسکتی ہے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک








