عید تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد کرنسی مارکیٹ (open currency market)میں پاکستانی روپے نے دوبارہ بہتری دکھانا شروع کر دی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہو کر 279 روپے 52 پیسے پر آ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:آنکھوں کی ویڈیو سے خون کی کمی کے شکار افراد کی نشاندہی ممکن، نیچر کی تحقیق
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔









