بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کیخلاف شکایات خارج کردیں

اسلام آباد، پی ٹی آئی کی جانب سے 2024 میں دائر شکایات 11 فروری کے اجلاس میں زیر غور آئیں۔سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ(skindar sultan raja) کے خلاف دائر شکایات خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

جوڈیشل کونسل کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر شکایات کا جائزہ 11 فروری کو ہونے والے اجلاس میں لیا گیا تھا۔

کونسل نے تمام دستیاب ریکارڈ، قانونی نکات اورمتعلقہ مواد کا جائزہ لینے کے بعد شکایات کوخارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ شکایات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 2024 میں دائر کی گئی تھیں۔ کونسل کے فیصلے کے بارے میں تمام متعلقہ فریقین کو باقاعدہ طورپرآگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:آئی پی ایل فائنل، کوہلی انوشکا کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے؛ ویڈیو وائرل

جوڈیشل کونسل کے اس فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کے خلاف دائر مذکورہ شکایات کا معاملہ اختتام پذیر ہو گیا ہے، فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی حلقوں میں اس پیش رفت پرمختلف آرا سامنے آنے کا امکان ہے۔