بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیماریوں کی روک تھام، گوگل لیبارٹری کاکروڑوں مچھر فلوریڈا میں چھوڑنے کا فیصلہ

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل فلوریڈا میں 3 کروڑ 20 لاکھ بیکٹیریا سے متاثرہ مچھر(bectaira infected mosqitos) چھوڑنے جا رہی ہے اور اس عمل پر ماہرین بالکل بھی تعجب میں نہیں ہیں۔

گوگل، اپنی دہائی پرانے مگر کم معروف پروگرام ڈی بگ کے ذریعے، سافٹ ویئر انجینئرز، حیاتیات دانوں، خصوصی کیڑوں کی افزائش کرنے والے روبوٹس، اور مصنوعی ذہانت کی مہارت کو یکجا کرتے ہوئے مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کو کم کرنے پر کام کر رہا ہے۔

گزشتہ برس کمپنی نے ایک تجرباتی استعمال کا اجازت نامہ فائل کیا تھا جو وفاقی رجسٹر میں درج ہے تاکہ مچھروں کو وولبیکیا پائپنٹِس بیکٹیریا کی مخصوص قسم کے ساتھ انجیکشن دیا جا سکے اور مچھروں کی افزائش کو روکا جائے۔

ڈیبگ ویب سائٹ کے مطابق مچھروں کے ساتھ اتنے بڑے پیمانے پر یہ کام نہیں کیا جا سکا ہے کہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روک سکیں۔ مچھر نازک ہوتے ہیں اور ضروری تعداد میں پالنا مشکل ہوتا ہے۔ ڈیبگ کے ساتھ کمپنی نئی ٹیکنالوجیز تیار کر رہی ہے تاکہ یہ ممکن ہو جائے۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات معطل؟ عالمی منڈی میں کروڈ آئل قیمتوں میں بڑا اضافہ

فیڈرل رجسٹر کے نوٹس کے مطابق تجربے کے پہلے سال فلوریڈا اور کیلیفورنیا میں 1 کروڑ 60 لاکھ نر مچھر جن کی لیبارٹری میں افزائش اور نس بندی ہوئی چھوڑے جائیں گے۔ جبکہ دوسرے سال مزید 1 کروڑ 60 مچھر چھوڑے جائیں گے۔البتہ، یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس تجربے کے لیے کس شہر کا انتخاب ہوگا اور یہ ٹیسٹ کب ہوگا۔