بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 22 ارب روپے کا بجٹ مختص، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد، دستاویزات کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز(national health services) کے لیے 22 ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے، نیشنل ہیلتھ سروسز بجٹ میں لوکل، غیر ملکی فنڈنگ کا تناسب1 ارب 30 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے۔40 کھرب سے زائد کا قومی ترقیاتی بجٹ، 4 فیصد شرح نمو اور 8.2 فیصد مہنگائی کا ہدف تجویز

دستاویز میں کہا گیا کہ 20 ارب 70 کروڑ روپے مقامی فنڈز کی شکل میں فراہم کرنے کی تجویز ہے، ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کے لیے 24.3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

مزید کہا گیا کہ 26-2025ء کے بجٹ میں صحت کے لیے 16.5 ارب روپے رکھے گئے تھے جو کٹوتی کے بعد 14 ارب رہ گئے۔

مزید پڑھیں:سشمیتا سین دولت نہیں، اپنی محنت کی بدولت کامیاب ہیں: للت مودی

ہارٹ ریسرچ کیلئے نئے مالی سال بجٹ میں 1.5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ راولپنڈی اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی کی اپ گریڈیشن کیلئے 1 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔