بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیو بلیو ایریا میں انٹری فیس چارجنگ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میںپٹیشن دائر

اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں داخلے پر فیس(Entry fee) لینے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کیخلاف دائر درخواست میں محمد طیب ایڈووکیٹ نے فیس کی وصولی کا اقدام غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔

درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نیو بلیو ایریا میں کمرشل مارکیٹس،کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر اور ریسٹورنٹس ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ سروس روڈ کے استعمال پر100 روپے فیس چارج کررہی ہے ۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور روانڈا کے درمیان جوہری تعاون کا معاہدہ، پی این آر اے میں تقریب

یہ پارکنگ نہیں بلکہ سروس روڈ استعمال کرنے کی فیس لی جارہی ہے ۔ اس چارج پر کوئی سہولت یا کوئی سروس نہیں دی جا رہی ۔ درخواستگزار کے مطابق داخلے کے لئے فیس چارج کرنا عدالتی فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے ۔