بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلسطینی خاتون فٹبالر رند حلوانی گرفتار

فلسطینی فٹبال ٹیم کی ایک 20 سالہ خاتون کھلاڑی رند حلوانی (Rand Halwani)کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے مطابق رند حلوانی کو منگل کی شام حراست میں لیا گیا۔ ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فلسطینی کھلاڑیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ گرفتاریاں بغیر کسی احتساب کے جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسی روز مقبوضہ مغربی کنارے سے مزید 4 فلسطینی نوجوان خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خواتین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے شبہات ہیں۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کے حقوق کی تنظیم “پرزنرز کلب” کے مطابق اس وقت 89 فلسطینی خواتین اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، جن میں 3 نابالغ اور 3 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ صورتحال خطے میں انسانی حقوق اور گرفتاریوں کے حوالے سے جاری کشیدگی اور تنازع کو مزید اجاگر کرتی ہے۔