بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا مقدمہ! ثاقب چدھڑ کو بڑا ریلیف مل گیا

اداکارہ مومنہ اقبال(Momima Iqbal) کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں نامزد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے رکن ثاقب خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں نامزد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج عرفان احمد شیخ نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں نامزد لیگی ایم پی اے ثاقب خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

مزیدپڑھیں:سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک

سماعت کے دوران ثاقب چدھڑکی جانب سے ملک کے معروف قانون دان ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ن لیگی ایم پی اے ثاقب خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس اور متعلقہ اداروں کو انہیں 24 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں این سی سی آئی اے نے ثاقب خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔