امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (Centcom) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی افواج نے 2 ایرانی حملہ آور ڈرون مار گرائے ہیں۔
امریکی سینٹ کام کے مطابق یہ یکطرفہ حملے کیلئے استعمال ہونے والے ڈرون تھے جو بین الاقوامی بحری آمدورفت کیلئے خطرہ بن رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کو تباہ کر دیا تاکہ اہم بحری گزرگاہ میں تجارتی اور بین الاقوامی جہاز رانی کو محفوظ رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:2 نامور عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں کام شروع کردیا
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی افواج ایران کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار اور مستعد ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات بھی کر سکتی ہیں۔
ایرانی حکام کی جانب سے امریکی دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم اس سے قبل ایرانی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے ایک امریکی کارگو جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔









