بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ، آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی نظر ثانی درخواست فل کورٹ سنے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 5 سابق صدور کا مطالبہ

اسلام آباد (ممتاز نیوز ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے پانچ سابق صدور نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی نظر ثانی درخواست کی سماعت کیلئے فل کورٹ بینچ کی استدعا کر دی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق صد ر سپریم کورٹ بار عبداللطیف آفریدی،محمد یاسین آزاد ،فضل حق عباسی،کامران مرتضیٰ اور سید قلب حسن نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی نظر ثانی درخواست فل کورٹ سنے ،

اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر یکجا فیصلہ کیاجائے۔سابق صدور کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کرایک ساتھ فیصلہ کیا جائے ۔